یورپ کے ساتھ اشتراک: کیا آسٹریلیا کی مینوفیکچرنگ اور تعلیم بدل سکتی ہے؟
12 June 2026

یورپ کے ساتھ اشتراک: کیا آسٹریلیا کی مینوفیکچرنگ اور تعلیم بدل سکتی ہے؟

SBS Urdu - ایس بی ایس اردو

About
آسٹریلیا نے یورپی یونین کے بڑے تحقیقی پروگرام Horizon Europe میں شمولیت اختیار کر لی ہے ایک ایسا قدم جسے ماہرین نہ صرف تحقیق بلکہ صنعت، معیشت اور تعلیم کے لیے بھی ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔ Horizon Europe دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ اور انوویشن پروگرامز میں شامل ہے، جہاں اربوں یورو کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اشتراک کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق اس کی اصل طاقت صرف فنڈنگ نہیں — بلکہ وہ نیٹ ورک ہے جو یورپ کی بڑی معیشتوں، خاص طور پر جرمنی اور فرانس جیسے صنعتی ممالک کے ساتھ جڑتا ہے۔

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔