13 October 2026
پاکستان رپورٹ:گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے بعد مشترکہ اپوزیشن میدان میں آگئی
SBS Urdu - ایس بی ایس اردو
About
حکومت نے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرار داد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ سے اس اہم منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطے تیز کردیئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ چوک میں گورنر راج کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ سیاسی جماعتوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی۔
#sbsaudiopodcast
#sbsaudiopodcast
______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts