
About
نصف صدی بعد کراچی (پاکستان) کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی نے شہریوں کی خوبصورت یادوں کو تازہ کر دیا ہے،ایک زمانہ تھا جب یہ دو منزلہ بسیں شہر کی پہچان سمجھی جاتی تھیں، جن میں سفر کرنا خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے کسی تفریح سے کم نہیں ہوتا تھا، اب ایک بار پھر سرخ رنگ کی یہ بسیں شہر کی مصروف شاہراہوں پر نظر آ رہی ہیں تو شہریوں کے چہروں پر خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ صاف دیکھی جا سکتی ہے۔