Opens in a new window
سیمینار| ابراہیمی اصول اور تاریخی تسلسل؛ بدلتے عالمی تناظر میں مسلم نوجوانوں کے قومی کردار کا جائزہ
11 July 2026

سیمینار| ابراہیمی اصول اور تاریخی تسلسل؛ بدلتے عالمی تناظر میں مسلم نوجوانوں کے قومی کردار کا جائزہ

خطبات

About
ابراہیمی اصول اور تاریخی تسلسل؛ بدلتے عالمی تناظر میں مسلم نوجوانوں کے قومی کردار کا جائزہ 
 خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
برموقع سیمینار 
 بتاریخ : 25؍ ذیقعدہ 1447ھ / 13؍ مئی 2026ء
 بمقام : مدرسہ رحیمیہ دارالقرآن آئی ٹن ون، اسلام آباد
 ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ بین الاقوامی حالات کی تبدیلی کے تناظر میں موضوع کی اہمیت
✔️ عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی بکھرتی ہوئی طاقت 
✔️ مدِ مقابل عالمی قوتوں کی محدودیت اور داخلی مسائل 
✔️ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں بنگلہ دیش سے لے کر مراکش تک مسلم اکثریتی علاقوں کی ذمہ داری
✔️ مسلم معاشروں میں دین اسلام کے سکول آف تھاٹ کی اساس پر قومی اجتماعی طاقت پیدا کرنے کی ضرورت
✔️ موجودہ جنگ کے تناظر میں پاکستان کی معاشی، سیاسی اور سماجی ابتری کی حالت 
✔️ مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے مطابق ترقی اور خوشحالی کے لیے دینی فکر پر قومی شناخت پیدا کرنے کی ضرورت اور اہمیت
✔️ حضرت ابراہیمؑ کی جدوجہد اور فکر کے تناظر میں مشرق وسطیٰ و بلاد شام و مصر کی سماجی، سیاسی و معاشی صورت گری 
✔️ انسانی مسائل کے حل کے لیے ابراہیمی اصولوں پر عملی سیاسی معاشی و سماجی نظام کے قیام کی ڈھائی ہزار سالہ تاریخ
✔️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے بعد ابراہیمی اصولوں پر بین الاقوامی سماج کی تشکیل
✔️ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں حقائق اور معروض کو سمجھنے اور حقیقی مسائل کا ادراک حاصل کرنے کی ضرورت و اہمیت
✔️ سائیکوٹ پائیکوٹ معاہدے کے تحت مشرق وسطی کی برطانوی تقسیم 
✔️ ابھرتی ہوئی عالمی طاقتوں کی مسلمان خطوں کے وسائل پر نظر
✔️ شمال مغربی ہند کی مسلم تاریخ کا آغاز‘ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں کابل کی فتح اور اردگرد کی اقوام کے اسلام قبول کرنے سے ہوتا ہے
✔️ اس دھرتی کے مسلمان ہندوستان میں آٹھ سو سالہ دین اسلام کے نظام کی تاریخ سے ناواقف ہیں
✔️ بدلتے ہوئے عالمی نظام اور طاقتوں کے بدلتے ہوئے توازن میں دینی فکر کی اساس پر قومی اجتماعیت اور سیاسی وحدت پیدا کرنے ضرورت
✔️ مسلم اقوام کی اپنی تاریخ سے ناواقفیت کے اثرات و نتائج 
✔️ سماجی تشکیل نو اور قومی شناخت پیدا کرنے کے لیے قرآن چار رہنماء اصول
✔️ پہلا اصول: سامراجی طاقتوں سے قومی آزادی کا حصول
✔️ دوسرا اصول: عدل کی اساس پر سوشل کنٹریکٹ کا قیام
✔️ تیسرا اصول: بلا تفریق رنگ نسل مذہب سیاسی امن و امان کا قیام
✔️ چوتھا اصول: اپنے وسائل کے آزادانہ و عادلانہ استعمال کی اساس پر معاشی خوشحالی
✔️ تاریخی تسلسل توڑنے والی اقوام؛ اپنی شناخت سے محرومی اور غلامی 
✔️ ایران اور جاپان نے اپنا قومی تسلسل ٹوٹنے نہیں دیا
✔️ قومی تاریخی تسلسل سے کٹ جانے کے اثرات و نتائج
✔️ موجودہ دور میں مسلم اقوام کی ذمہ داری
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا