پیغامِ رمضان اور اسوۂ بدر کے تناظر میں جماعتِ شیخ الہندؒ کی جدوجہد آزادی اور ایرانی انقلاب پر اس کے اثرات: قتل و غارت کے عالمی نظام کے خلاف جرات مند قیادت کو خراجِ تحسین | 06-03-2026
08 March 2026

پیغامِ رمضان اور اسوۂ بدر کے تناظر میں جماعتِ شیخ الہندؒ کی جدوجہد آزادی اور ایرانی انقلاب پر اس کے اثرات: قتل و غارت کے عالمی نظام کے خلاف جرات مند قیادت کو خراجِ تحسین | 06-03-2026

خطبات

About
پیغامِ رمضان اور اسوۂ بدر کے تناظر میں جماعتِ شیخ الہندؒ کی جدوجہد آزادی اور ایرانی انقلاب پر اس کے اثرات: قتل و غارت کے عالمی نظام کے خلاف جرات مند قیادت کو خراجِ تحسین

خطبۂ جمعۃ المبارک
 خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ : 16؍رمضان المبارک 1447ھ / 6؍ مارچ 2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
آیاتِ قرآنی:
1۔ وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚ فَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّکُمۡ  تَشۡکُرُوۡنَ ۔ (3 -آل عمران: 123)
ترجمہ : ” اور تمہاری مدد کرچکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم کمزور تھے سو ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم احسان مانو“۔
2۔ وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ نَّبِیٍّ قٰتَلَ ۙ مَعَہٗ رِبِّیُّوۡنَ کَثِیۡرٌ ۚ فَمَا وَہَنُوۡا لِمَا اَصَابَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ مَا ضَعُفُوۡا وَ مَا اسۡتَکَانُوۡا ؕ وَ اللہُ  یُحِبُّ الصّٰبِرِیۡنَ ۔ (3- آل عمران: 146)
ترجمہ : ”اور بہت نبی ہیں جن کے ساتھ ہو کر لڑے ہیں بہت خدا کے طالب پھر نہ ہارے ہیں کچھ تکلیف پہنچنے سے اللہ کی راہ میں اور نہ سست ہوئے ہیں اور نہ دب گئے ہیں اور اللہ محبت کرتا ہے ثابت قدم رہنے والوں سے“۔
خطبے کی رہنما احادیثِ نبویہﷺ:
1۔ ” مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“. (صحیح بخاری، حدیث:38)
ترجمہ: ” جس نے رمضان کے روزے ایمان اور خالص نیت کے ساتھ رکھے اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے گئے “۔
2۔ ” مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ“. (صحیح بخاری، حدیث:37)
ترجمہ: ” جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں “۔
3۔ ”كَمْ مِنْ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ صِيَامِهِ إِلَّا الظَّمَأُ، وَكَمْ مِنْ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ قِيَامِهِ إِلَّا السَّهَرُ“. (سنن دارمی، حدیث: 2755)
ترجمہ: ”کتنے روزے دار ایسے ہوتے ہیں جن کو روزے کا کوئی ثواب نہیں ملتا، وہ (بھوکے) پیاسے رہتے ہیں، اور کتنے رات میں عبادت کرنے والے ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے قیام کا رت جگے (جاگنے) کے سوا کوئی فائدہ نہیں“۔

🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️رمضان المبارک؛ نزولِ قرآن اور فتحِ بدر کا مہینہ
✔️ ریاستیں ہمیشہ سے امن ، عدل اور معاشی خوشحالی پر قائم ہوتی رہی ہیں
✔️ معاشروں میں ظلم و ستم، غلامی، بدامنی کی صورت میں انبیاءؑ کی بعثت
✔️  خطبے کی مرکزی آیت’’وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللہُ بِبَدۡرٍ وَّ اَنۡتُمۡ اَذِلَّۃٌ ۚ ‘‘ کی روشنی میں تربیت یافتہ جماعتِ صحابہ کے معرکۂ بدر کا ذکر
✔️ خطبے کی دوسری آیت’’وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ نَّبِیٍّ قٰتَلَ ۙ مَعَہٗ رِبِّیُّوۡنَ کَثِیۡرٌ‘‘ کی تشریح
✔️ رمضان‘ انقلابات کا مہینہ نیز خطبے کی مرکزی حدیث میں روزے کے اہداف و مقاصد کا ذکر
✔️ تقویٰ کی تین اساسیات؛ فہم و شعور، حق پرستی اور بلا عوض تعلیم و تربیت
✔️ تقویٰ کی اساس پر انبیاءؑ کی جماعت سازی اور سچی، باشعور، حق پرست اور تربیت یافتہ جماعت کے لیے غلبے کا وعدہ
✔️ ’’یٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِیْ كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ‘‘ بنی اسرائیل کے لیے بلاد الشام کے وعدے کی اساسیات اور یہودی مغالطے کی نشان دہی
✔️ بلاد الشام کا وعدہ‘ خاص نسل، رسمی مذہب اور قومِ عمالقہ کا کردار اداکرنے والے انسانیت دشمنوں یہودیوں کے لیے نہیں!
✔️ بلاد الشام اور زمین پر اللہ کی حکمرانی قائم کرنے  کا اصل حق دار
✔️ عربوں کی ترکوں کے خلاف بغاوت کے پسِ پردہ  یہی انسان دشمنی اور نسلی  ذہنیت کار فرما
✔️ امنِ عالم کی تباہی میں سامراجی و طاغوتی طاقتوں، ان کی حامی رجعت پسند مذہبیت اور آلہ کار طبقات کا گِھناؤنا کردار
✔️ غزوہ بدر میں نبی اکرمؐ نے  نیا منظم ملڑی ازم متعارف کرایا
✔️ صبر و استقامت، تقویٰ اور عزم و ہمت والی جماعت کے لیے میدانِ بدر میں فرشتوں کا تعاون؛ مفسرین کی دو آراء
✔️ نبوی غزوات اور اسلامی جنگوں کا سبق؛ تنظیم سازی، منظم حکمت عملی اور غیر روایتی جنگ
✔️ ہندوستان کی جدوجہدآزادی میں شیعہ و سنی طبقوں کے حریت پسندوں کا کردار
✔️ حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کا شیعہ سنی مناظرے اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے کردار
✔️ عالمی سامراج کا بلا تفریق شیعہ وسنی مسلم و غیر مسلم ملکوں کو رَوندنا اور ہمارا المیہ
✔️ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای‘ ولی اللہی  تحریک کی جدوجہدِ آزادی کے کردار کے معترف
✔️ ایرانی شیعہ علماء کے حریت پسندانہ تصورات میں جماعت شیخ الہندؒ کا رہنماء کردار
✔️ ایرانی انقلاب کے مثبت سیاسی و معاشی اور تہذیبی اثرات
✔️ جمعة المبارک کی اجتماعیت اور خطبہ جمعہ کے مقاصد
✔️ ایران پر سامراجی یلغار اور سپریم لیڈر کو شہید کرنا کس قانون کے تحت؟
✔️ آزادی و حریت اور حکمرانی کی بھی ایک لذت و مٹھاس ہوتی ہے
✔️ نسبتِ ائمۂ اہل بیت کے حاملین، رجعت پسند گروہیت اور کامیابی کا آفاقی اصول
✔️ ماہِ رمضان اور پیغام فکر و عمل

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
 
منجانب: رحیمیہ میڈیا