نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ، تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر کے فتنوں کا جائزہ | 22-05-2026
29 May 2026

نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ، تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر کے فتنوں کا جائزہ | 22-05-2026

خطبات

About
نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ، تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر کے فتنوں کا جائزہ

خطبۂ جمعۃ المبارک
 خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ: 05؍ذوالحجہ 1447ھ /22؍ مئی 2026ء
 بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:
آیاتِ قرآنی:
1۔ وَ مَنۡ یُّعَظِّمۡ شَعَآئِرَ  اللّٰہِ فَاِنَّہَا مِنۡ  تَقۡوَی  الۡقُلُوۡبِ۔
 (22 –حج:32)
ترجمہ : ”اور جو کوئی ادب رکھے اللہ کے نام لگی چیزوں کا سو وہ دل کی پرہیزگاری کی بات ہے“۔
2۔ وَ الۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ  شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمۡ فِیۡہَا خَیۡرٌ۔
 (22–حج:36)
ترجمہ: ”اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمھارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی تمھارے واسطے اس میں بھلائی ہے“۔
حدیث نبویﷺ:
”الْأَضَاحِيُّ: سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ“. (سنن ابن ماجہ:3127)
ترجمہ: ”قربانیاں: تمہارے والد ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے“۔

🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔ تعلق مع اللہ کے تناظر میں ذی الحج کی اہمیت
✔ حج بیت اللہ کی ادائیگی انسانی قلوب کے قصد، ارادہ اور نیت کی درستگی کے لیے ہے
✔ پچھلے جمعہ المبارک کے خطبے سے ربط
✔ حجابات کے توڑنے اور تعلق مع اللہ کے قائم کے لیے دیا گیا نظام شریعت
✔ حج بیت اللہ کی ادائیگی استطاعت کے ساتھ وابستہ ہے
✔ استطاعت کا دوسرا درجہ قربانی اور تیسرا درجہ تکبیرات تشریق ہے
✔ شریعت محمدیہ میں انسانی روح یعنی نسمہ کو بہیمی تقاضوں سے پاک کرنا اور ملکی تقاضوں کے تحت ذات باری تعالی سے تعلق قائم کرنا ضروری ہے
✔ شریعت محمدیہ میں روح کی پاکیزگی کے لیے حلال جانوروں کے کھانے کی اجازت
✔ حلال جانوروں کی ارواح کا تعلق بھی عالم ارواح سے ہے
✔ عالم ارواح کی نمائندگی کرنے والے شعائر اللہ کی اہمیت
✔ ملکوتی نظام کی جانب سے آنے والے روحانی فیضان کی بدولت شعائر اللہ کی خصوصیات
✔ قربانی کے لیے حرم پاک کی طرف لے جائے جانے والے جانوروں کی عظمت اور اہمیت
✔ انسانی روح کی ترقی کے لیے حلال جانور کے ذبح کی ضرورت و اہمیت
✔ امام شاہ ولی اللہ کے نزدیک عظمت الٰہی کے اظہار کے تین طریقے (ذکر، خشوع خضوع، فعل)
✔ قربانی کا فعل عظمت الٰہی کے اظہار کا اونچا ترین درجہ ہے
✔ حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل کا عظیم ترین قربانی کا عمل
✔ حدیث نبوی ص کے تناظر میں قربانی کے جانور کو خوب کھلانے پلانے کی اہمیت
✔ ملت طبیعیین اور ملت نجامین کے تناظر میں غیر اللہ کے لیے کیے گئے ذبیحہ کی حرمت
✔ قربانی کے پیسوں کی ادائیگی ذبیحہ کا متبادل نہیں ہے
✔ قربانی کرنا افضل ترین اعمال میں سے ہے
✔ احادیث نبویہ کو ان کے مکمل فریم ورک اور نظام کے تحت سمجھنا ضروری ہے
✔ دور حاضر میں پیدا ہونے والے فتنوں کا بیان
✔ حج بیت اللہ کے انتظامات کرنے والی اتھارٹی کی ذمہ داریاں، امیر حج ہونے کے تناظر میں

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا