ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ  نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے کا جائزہ | 29-05-2026
05 June 2026

ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے کا جائزہ | 29-05-2026

خطبات

About
ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ  نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے کا جائزہ

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ

 بتاریخ : 12؍ ذی الحجہ 1447ھ /29 ؍مئی  2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

 خطبے کی راہنما قرآنی آیت 
مَا كَانَ اِبْرٰهِیْمُ یَهُوْدِیًّا وَّ لَا نَصْرَانِیًّا وَّ لٰـكِنْ كَانَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا-وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ(67) اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِاِبْرٰهِیْمَ لَلَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ وَ هٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا-وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ(68) وَدَّتْ طَّآىٕفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یُضِلُّوْنَكُمْ-وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّا اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ(69) یٰاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ(70) یٰاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠ (71) 
سورۃ آلِ عمران 3 (67-71)
 ترجمہ : ابراہیم نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی، لیکن سیدھے راستے والے مسلمان تھے، اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔ لوگوں میں سے سب سے زیادہ قریب ابراہیم کے وہ لوگ تھے جنہوں نے اس کی تابع داری کی اور یہ نبی اور جو اُس نبی پر ایمان لائے، اور اللہ ایمان والوں کا دوست ہے۔ بعض اہلِ کتاب دل سے چاہتے ہیں کہ کِسی طرح تم کو گمراہ کر دیں، اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے نفسوں کو اور نہیں سمجھتے۔ اے اہلِ کتاب! اللہ کی آیتوں کا کیوں انکار کرتے ہو؟ حالانکہ تم گواہ ہو۔ اے اہلِ کتاب! سچ میں جُھوٹ کیوں ملاتے ہو؟ اور سچی بات کو چھپاتے ہو؟ حالانکہ تم جانتے ہو۔

 ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇 
✔️  حضرت ابراہیمؑ کے دینِ حنیف کی خصوصیات
✔️  حضرت ابراہیمؑ کا جامع جماعتی کردار
✔️ دینِ حنیف کی حقیقی وارث: شریعت محمدیﷺ
✔️ ابراہیمی دعا کی قبولیت اور رسول اللہﷺ کی بعثت
✔️ ملّتِ ابراہیمی کے حقیقی مصداق: قرآن میں مذکور تین طبقات
✔️ صیہونیت و صلیبی طاقتوں کے بالمقابل مسلمانوں کے عظیم الشان غلبہ کی عادلانہ تاریخ
✔️ دجل و فریب پر مبنی ابراہیمی معاہدے کا تجزیہ
✔️ مغربی ممالک کا دجل پر مبنی انسانی حقوق کے پُر فریب عنوان کا استعمال
✔️ اسرائیلی ریاست کے قیام کی تاریخ اور اس کے پسِ پردہ سامراجی ممالک کے مذموم مقاصد
✔️ دین ابراہیمی حنیفی کی اصل حقیقت اور موجودہ دور میں اس کو سمجھنے کی اہمیت
✔️ سامراجی ممالک کا ابراہیمی معاہدہ کے پُر فریب عنوان کے ذریعے ملمع سازی کا طریقہ کار
✔️ دینِ ابراہیمی کو قائم کرنے والی جماعت کے چار بنیادی اصول
✔️ مروجہ مذہبی راہنماؤں کی طرف سے سامراجی ممالک کو مہذّب فاتح قرار دینے کا پروپیگنڈہ اور دینِ اسلام کی عادلانہ تاریخ کا موازنہ
✔️ سامراجی ممالک کا غدّاروں کے ذریعے اپنے مفادات کی تکمیل کا طریقہ کار اور موجودہ حالات کا تجزیہ
✔️ مروجہ مذہبی راہنماؤں کی سامراجی ممالک سے مفادات کی بنیاد پر مرعوبانہ ذہنیت
✔️ سامراجی ممالک کی استحصالی تاریخ اور عقل و شعور کی بنیاد پر تجزیہ کی ضرورت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا