
اِتباعِ شہوات کے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے مقابل ضبطِ نفس اور حرمتِ اِنسانیت کا دِینی تصوّر ، ماہِ صیام کے تناظر میں جائزہ | 13-03-2026
خطبات
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ:23؍رمضان المبارک 1447ھ /13؍مارچ 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہنما قرآنی آیت
وَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ۟ وَ یُرِیۡدُ الَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ
الشَّہَوٰتِ اَنۡ تَمِیۡلُوۡا مَیۡلًا عَظِیۡمًا، یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَنۡ یُّخَفِّفَ
عَنۡکُمۡ ۚ وَ خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ ضَعِیۡفًا. (النساء:27-28)
ترجمہ: اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر اپنی رحمت سے متوجہ ہو، اور جو لوگ اپنے مزوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ تم راہ سے بہت دور ہٹ جاؤ۔ اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کر دے، کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت اور انسان کی خصوصیت
✔ انسان کی دو صفات: حیوانیت اور روحانیت
✔ معرفتِ ربّ بذریعہ معرفتِ نفس
✔ اتباعِ شہوات اور عقل کی مغلوبیت
✔ انسانی تحریصات پر غیر پیداواری صنعت کی تشکیل
✔ انسان کی غالب حیثیت اور روزے کے ذریعہ شہوات کی تنظیم
✔ انسانی ہوس کو ابھارنے والا سرمایہ داری نظام
✔ امریکہ کا قائم کردہ انسانیت دشمن عالمی نظام
✔ عالمی سرمایہ دارانہ نظام میں انسانوں کی تحقیراور نوجوانوں میں اس کی مرعوبیت
✔ دین اسلام میں انسانی حرمت اور سرمایہ داری نظام میں حقوق کی پامالی
✔ ماہ صیام کے بنیادی مقصد کے تناظر میں سرمایہ پرستی سے مرعوب نوجوانوں کے لیے شعوری پیغام
✔ انسانی آزادی اور ترقی کے لیے دین کے آسان نظام اور سرمایہ داری کے جبری نظام کا موازنہ
✔ رمضان؛انسانی بیداری اور اقدار کی ترقی کا مہینہ