Skip to content
Opens in a new window
البدور البازغہ | 35 | آیاتِ الٰہیہ کا آفاقی نظام: معانی، اثرات و اقسام اور ایمان بالقدر کی حقیقت، حکمت اور حصولِ تقربِ الٰہی کے ذرائع
30 September 2026

البدور البازغہ | 35 | آیاتِ الٰہیہ کا آفاقی نظام: معانی، اثرات و اقسام اور ایمان بالقدر کی حقیقت، حکمت اور حصولِ تقربِ الٰہی کے ذرائع

دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

About
امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت

درس : 35
(دوسرا مقالہ: مبحثِ اول، فصل؛ 5، 6)
آیاتِ الٰہیہ کا آفاقی نظام: معانی، اثرات و اقسام اور ایمان بالقدر کی حقیقت، حکمت اور حصولِ تقربِ الٰہی کے ذرائع
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 24؍ اپریل 2024ء /15؍ شوال المکرم 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
0:24 دوسرے مقالے میں حصولِ قربِ الٰہی کے امور کی وضاحت نیز پچھلی چار فصلوں کا خلاصہ
1:08 فصل پانچ کا عنوان؛ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں (آیات اللہ) کی اہمیت اور ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قرب کا حصول نیز آیت کا معنی و مفہوم
1:42 قرآنِ حکیم سے ’آیت‘ کے معنی و مفہوم کی مزید وضاحت
3:05 آیاتُ اللہ کا مفہوم، انسانی طبائع اور اَذہان و عقول پر ان کے تین اثرات؛ حیرت، توجہ الی الجبروت اور دلوں میں ذکرِ الہی کی کیفیت کا پیدا ہونا
4:54 آیات اللہ کی تین اقسام (سماویہ، ارضیہ، نَفَسیہ)
7:30 اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں پوشیدہ حکمت؛ مقامِ جبروت کی طرف متوجہ ہونا یا آیات کے ملاحظے سے طبیعت میں انقہار کا پیدا ہونا
20:10 آیات اللہ کا ثمرہ و فائدہ: حادثہ پیش آنے پر طبیعتِ انسانی میں‘ تیقُّظ، تحیُّر اور تفکُّر پیدا ہونا‘ جس کے نتیجے میں حالتِ الہی سے تقرُّبِ بارگاہ الہی کا حصول
20:58 آیاتِ الٰہیہ (جیسے سورج گرہن) کے ظہور سے تقربِ الہی کے حصول کے مُنکرین اور جھگڑنے والوں پر شاہ صاحبؒ کا اظہارِ تعجب اور ان کے احمقانہ تصوّر کا دلائل سے ردّ
24:57 اللہ کی نشانیوں میں غور وفکر کرنے کے نتیجے میں طبیعت میں حالتِ الہی پیدا ہونا‘ خوشخبری اور بڑی غنیمت اور اِعراض کی صورت میں ہلاکت و تباہی
32:07 فصل چھ کا عنوان؛ اِثباتِ ایمان بالقدر (حصولِ قربِ الہی کے لیے تقدیر پر ایمان کے ثبوت کے دلائل)
41:09 تقدیر ایک برحق امر ہے، جس پر تمام آسمانی اَدیان، ملتیں اور مذاہب کا اتفاق ہے
43:14 ملت کی تعریف اور اقسام (نجامین، طبیعین اور حنیفیین) کی وضاحت
46:24 دنیا کے تمام مذاہب (مادی و غیر مادی) اور اَدیان‘ تقدیر کو مانتے ہیں
51:27 ’حجة اللہ البالغہ‘ کی عبارت سے ’ایمان بالقدر‘ کی حقیقت، اہمیت و عظمت کی مزید توضیح
54:37 مشرکین اور تمام کافر تقدیر (تدبیرِوحدانی) کے منکر ہیں
1:00:08 اللہ کا انسانوں کو ان کے ’علمِ نَسَمِی‘ کے مطابق ’تقدیر پر ایمان‘ کی ہدایت کرنا
1:03:06 ’ برہان و دلیل‘ کے ذریعے ’ایمان بالقدر‘ پر مطمئن ہونے کا پہلو
1:11:55 تقدیر اور جزا و سزا (قانونِ مجازات) کے درمیان ٹکراؤ ماننے اور اس پر حیرت زدہ ہونے والوں کے فرسودہ تصور کا ردّ
1:17:48 عالمِ مثال سے شناسائی رکھنے والا‘ تقدیر کی حقیقت سے باخوبی واقف
1:24:32 وحدتِ رحمٰن کے اندر چھپا راز اور لوحِ محفوظ میں مکمل تقدیر موجود ہے

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا